Maktaba Wahhabi

432 - 532
اللہ تعالیٰ کی رضامندی ہے‘ اور اللہ تعالیٰ بندوں کو دیکھ رہاہے۔جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم ایمان لا چکے اس لئے ہمارے گناہ معاف فرمااور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔جو صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور فرمانبرداری کرنے والے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے اور رات کے پچھلے پہربخشش مانگنے والے ہیں۔ ان تینوں آیتوں میں متقیوں کے اوصاف میں سے کچھ مبار ک اعمال اور اوصاف کریمانہ کا علم ہوا ‘ جویہ ہیں: 1- اللہ پر ایمان لاکر اس کا وسیلہ قائم کرنا۔ 2- اللہ عز وجل سے بخشش و مغفرت کا حصول۔ 3- متقیوں کا اللہ عز وجل سے جہنم کے عذاب سے بچاؤ طلب کرنا۔ 4- اللہ کی اطاعت‘اس کے حرام کردہ امور(سے اجتناب)اور اللہ کی المناک قضاو قدر پر صبر کرنا۔ 5- گفتار و کردار اور حالات میں سچائی۔ 6- ’ قنوت‘ یعنی خشوع کے ساتھ اللہ کی پیہم اطاعت و بندگی۔ 7- بھلائی کی راہوں میں فقیروں اور حاجتمندوں پر خرچ کرنا۔ 8- استغفار‘ بالخصوص سحر کے وقت‘ کیونکہ وہ لوگ نماز سحر کے وقت تک لمبی کرتے ہیں اور پھربیٹھ کر اللہ سے بخشش کا سوال کرتے ہیں[1]۔ چنانچہ ان حضرات کے لئے طرح طرح کی بھلائیاں‘ دائمی نعمت‘ اللہ کی رضامندی جو سب سے عظیم نعمت ہے‘ نیز ہر طرح کے نقص و عیب سے پاک نیک سیرت اور مخلوقات میں سب سے کامل و اکمل بیویاں ہیں[2]۔ چہارم:اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَسَارِعُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ(١٣٣)الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَاظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ
Flag Counter