Maktaba Wahhabi

372 - 532
تو کیا کسی صاحب فہم مسلمان کے لئے جائز ہے کہ اپنے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روافض(شیعوں)کی تقلید اور ان کے طریقہ کی پیروی کرے؟!۔ 4- اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کی تکمیل فرما دی ہے،ارشاد ہے: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ۚ[1]۔ آج میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کو کامل کر دیا اورتم پر اپنا انعام بھرپورکردیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پررضامند ہوگیا۔ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے کھلے پیغام کو لوگوں تک پہنچادیا ہے اور انہیں جنت تک پہنچانے اورجہنم سے دورکرنے والے ہر راستے کی رہنمائی کردی ہے اور یہ بات معلوم ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ انبیاء کرام میں سب سے افضل اور سلسلہ ٔ نبوت کی آخری کڑی ہیں،اور انبیاء میں از روئے تبلیغ و نصیحت سب سے اکمل ہیں،اگر یوم پیدائش کا جشن منانا اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ دین میں سے ہوتا تو اسے اپنی امت کو ضرور بتلاتے یا اپنی حیات مبارکہ میں اس کا اہتمام ضرور کرتے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’ما بعث اللّٰه من نبيٍ إلا کان حقاً علیہ أن یدل أمتہ علی خیر ما یعلمہ لھم،وینذرھم شر ما یعلمہ لھم‘‘[2]۔ اللہ تعالیٰ نے جس نبی کوبھی مبعوث فرمایا اس پر یہ واجب تھا کہ وہ جو بھی خیروبھلائی جانتا ہو اپنی امت
Flag Counter