24- اعتکاف کرنا۔
25- خانۂ کعبہ کاحج کرنا[1]۔
26- اللہ عز وجل کی راہ میں جہاد کرنا۔
27- اللہ عز وجل کی راہ میں مرابطہ(سازو سامان اور ہتھیار لے کر اسلامی حدود کی نگرانی کرنا)۔
28- دشمن کے سامنے ثابت قدم رہنا اور میدان جنگ سے نہ بھاگنا۔
29- مال غنیمت حاصل کرنے والوں کو اپنے امام یا اس کے نائب کو مال غنیمت کا پانچواں حصہ اد اکرنا۔
30- اللہ عز وجل سے تقرب کی خاطر غلام آزاد کرنا۔
31- جنایات(جرائم)پر واجب ہونے والے کفاروں کی ادائیگی جو کتاب و سنت میں چار ہیں:قتل کا کفارہ،ظہار کا کفارہ،قسم کا کفارہ اور ماہ رمضان(کے دن)میں بیوی سے ہمبستری کرنے کا کفارہ۔
32- معاملات(عہد و پیمان)کو پورا کرنا۔
33- اللہ عز وجل کی نعمتوں کا شمار اور اس پر واجب شکر گزاری۔
34- غیر ضروری(لایعنی)چیزوں سے زبان کی حفاظت کرنا۔
35- امانتوں کی حفاظت اور انہیں ان کے مستحقین کو ادا کرنا۔
36- کسی جان کے قتل اور اس پر ظلم کرنے کو حرام جاننا۔
37- شرمگاہوں کی حفاظت اور ان میں لازم عفت و عصمت اختیار کرنا۔
38- حرام اموال سے ہاتھ روک لینا،اور اس میں چوری ‘ رہزنی‘ رشوت خوری اور شرعاً ناجائز مال کھانے کی حرمت وغیرہ شامل ہے[2]۔
39- کھانے پینے میں احتیاط کا وجوب،اور کھانے پینے کی ناجائز اشیاء سے اجتناب۔
40- حرام اورمکروہ لباس‘ وضع قطع اور حرام کردہ برتنوں سے اجتناب کرنا۔
|