مترجم: ابو عبداللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
159
نیز اللہ عز وجل کا ارشاد ہے:﴿إِنَّہُ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَمَأْوَاہُ النَّارُ،وَمَا لِلظَّالِمِیْنَ مِنْ أَنْصَارٍ﴾[1]۔بے شک جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے اس پر اللہ نے جنت حرام کردی ہے اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے،اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہوگا۔8- شرک اکبر کا مرتکب ہمیشہ ہمیش جہنم میں رہے گا،اللہ عز وجل کا ارشاد ہے:﴿إِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ أَھْلِ الْکِتَابِ وَالْمُشْرِکِیْنَ فِيْ نَارِ جَھَنَّمَ خَالِدِیْنَ فِیْھَا أُوْلٰئِکَ ھُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ﴾[2]۔بے شک اہل کتاب کے کفار ومشرکین جہنم میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے،یہ مخلوق کے سب سے بدترین لوگ ہیں۔9- شرک سب سے بڑا ظلم اور جھوٹ ہے،لقمان کی بات جو انہوں نے اپنے بیٹے سے کہی تھی،اس کو نقل کرتے ہوئے اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا:﴿یٰبُنَيَّ لَا تُشْرِکْ بِاللّٰہِ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ﴾[3]۔اے میرے بیٹے! اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا،یقینا شرک سب سے بڑا ظلم ہے۔نیز ارشاد ہے:﴿وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدِ افْتَرَیٰ إِثْماً عَظِیْماً﴾[4]۔ اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرے اس نے بہت بڑا گناہ اور بہتان باندھا۔10- اللہ عز وجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین سے بری ہیں،اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے: