Maktaba Wahhabi

20 - 98
;ہو جاتا ہے اور کچھ فطری طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ محاسنِ آداب اور مکارمِ اخلاق کی ترغیب کے اشارات شریعت کے عمومی احکام میں موجود ہیں۔ میں سب مکارم و محاسن کا احاطہ تو نہیں کر سکا، لیکن بطورِ مثال کچھ ذکر کیے ہیں، تاکہ اہم محاسن کی طرف راہنمائی ہو جائے۔ جو اسے مضبوطی سے پکڑے گا وہ خود بھی اس سے مستفید ہو گا اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکے گا۔ یہ سارا مواد ان لوگوں کے آداب و اخلاق سے اخذ کیا گیا ہے جن کے علم میں اﷲ نے برکت دی ہے اور وہ ایسے امام بن گئے جو سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرتے ہیں، اﷲ تعالیٰ ہمیں جنت میں ان کے ساتھ اکٹھا کرے۔ آمین [1] بکر بن عبداﷲ ابو زید ۵ / ۸ / ۱۴۰۸ ھ
Flag Counter