بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم مقدمہ الحمد للّٰه والصلاۃ والسلام علٰی رسول اللّٰه۔۔۔وبعد چند اوراق کا یہ مجموعہ،جو بعض اہلِ علم کے منتخب کلام پر مشتمل ہے،یہ ایسے موضوع پر ہے جو زندوں کیلئے اور فوت شدگان سب کیلئے اہم ہے،زندوں کیلئے خصوصا اسلئے کہ وہ اپنی عمر کے لمحات کو غنیمت جانیں اور دنیائے فانی سے اپنا حصہ حاصل کرتے ہوئے آخرت کے لئے عمل کریں۔ اور فوت شدگان کے لئے بھی اس معنی میں اہم ہے کہ ہر زندہ شخص کے کوئی نہ کوئی ایسے رشتہ دار مثلا ماں باپ،بہن بھائی وغیرہ ضرور موجودہیں جو اس سے پہلے انتقال کرچکے ہیں،تو انہی کی طرح اسکو بھی ضرور بالضرور ایک دن وفات پانا ہے،اسلئے زندہ کوچاہیئے کہ وہ ایسے کام کرے جو مرنے کے بعد بھی اسکے لئے نفع بخش ہوں مثلاً صدقۂ جاریہ اور علم نافع وغیرہ،تاکہ وہ ان اعمال صالحہ کے ساتھ قبر میں داخل ہو۔ |