Maktaba Wahhabi

مومن کی زینت داڑھی

مؤلف: صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن و الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

سال شائع: 2011

وَسُنَّۃُ نَبِیِّہِ)) [1] ((وفی روایۃ: الشَّیئَیْنِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَھُمَا: کِتَابُ اللّٰہِ وَسُنَّتِی، وَلَنْ یَّتَفَرَّقَا حَتَّیٰ یَردا عَلَی الْحَوْضِ)) ’’اے میرے صحابہ! میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ایک کتاب اللہ (قرآن مجید) اور اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت، جب تک ان کو تھامے رکھو گے تم گمراہ نہیں ہو گے۔‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ گمراہی اسی وقت اپنا ڈیرہ جماتی ہے جب قرآن وسنت سے اعراض کیا جائے یا ان میں تیسری چیز کی آمیزش کی جائے۔ اسی منہج کو محفوظ کرنے کے لیے فرمایا: ((اِنَّمَا اَخَافُ عَلَیٰ اُمَّتِی الاَئِمَّۃُ الْْمُضِلِّینَ))[2] ’’مجھے اپنی امت پر اس بات کا ڈر ہے کہ ان میں گمراہ کرنے والے ائمہ ہوں گے‘‘ (یعنی وہ قرآن وسنت کے منہج کو ترک کرکے تیسری چیز کو رواج دیں گے یا آمیزش کریں گے۔) امام اور ائمہ تو دور کی بات ہے ان کی اپنی زندگی میں وہ امام (جس کے بارے میں خود اللہ تعالیٰ کے حبیب نے فرمایا تھا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر رضی اللہ عنہ ہوتا) تو رات کا نسخہ لے کر آ جاتے ہیں اور عرض کرتے ہیں: اے اللہ کے رسول ! یہ تو رات کا نسخہ ہے تو اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرئہ مبارک غصے سے متغیر ہو گیا، جب عمر رضی اللہ عنہ کو اس نسخے کو پڑھتے دیکھا تو ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تجھے گم پانے والیاں گم پائیں تم اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ نہیں دیکھ رہے۔ تو عمر رضی اللہ عنہ نے جب اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو دیکھا تو فوراً گزارش کی: میں اللہ تعالیٰ کے غضب اور اس کے رسول کے غضب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں، ہم اللہ تعالیٰ کو رب مانتے ہوئے، اسلام کو دین مانتے ہوئے اور محمد
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
6شکر و دعا:
8سبب تالیف
10اللحیۃ (داڑھی) کی تعریف
10لغوی تعریف:
10اصطلاحی تعریف:
12داڑھی کے فضائل
131۔داڑھی رکھنا فطرت الٰہی اور فطرت سلیمہ کی نشانی ہے:
132۔ داڑھی رکھنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی نشانی ہے:
153۔داڑھی رکھنا انبیائے کرام کی سنت ہے:
164۔داڑھی رکھنا سنت محمدیہ ہے:
175۔داڑھی رکھنا مومنوں کا راستہ ہے:
206۔داڑھی مرد کے لیے زینت و تکریم کا باعث ہے:
237۔داڑھی کو رکھنا اور معاف کرنا رجولیت وفحولیت ہے:
238۔داڑھی کے طبی فوائد:
25داڑھی کی فرضیت کے دلائل
38میرے مسلمان بھائیو!
52داڑھی کو معاف نہ کرنے کی قباحتیں
521: اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی:
552: داڑھی نہ رکھنا اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے:
573: داڑھی نہ رکھنا سیرت نبوی سے انحراف ہے:
604: داڑھی نہ رکھنا کافروں سے مشابہت اور اُن کا طریقہ ہے:
635: داڑھی نہ رکھنا عورتوں کی مشابہت ہے:
666: داڑھی نہ رکھنا اشرف المخلوقات کی توہین ہے:
687: داڑھی نہ رکھنا مثلہ کرنا ہے:
708: داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات:
75داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کی حقیقت
76استدلال کی حقیقت اور اس کا رد:
85خلاصہ و خاتمہ
Flag Counter