Maktaba Wahhabi

مومن کی زینت داڑھی

مؤلف: صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن و الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

سال شائع: 2011

حتیٰ کہ مسلمانوں اور مومنوں نے اس بات کو سامنے رکھ کر کہ یہ زینت الٰہی ہے اس کی بہت تعظیم کی فقہاء نے داڑھی کے متعلقہ مسائل کو بڑی اہمیت دی اور اپنی کتابوں میں انہیں بیان کیا ہے۔ چنانچہ امام احمد اور ابو حنیفہ اورثوری فرماتے ہیں: ((اِن اللحیۃ اِذا جنی علیھا فأزیلت بالکلیۃ ولم ینبت شعرھا فعلی الجانی دیۃ کاملۃ کما لو قتل صاحبھا)) ’’جب داڑھی پر ظلم کرتے ہوئے اس کو بالکل زائل کر دیا جائے اور بال نہ اگیں تو جانی پر (جس نے ظلم کیا) پوری دیت ہو گی جیسا کہ اگر اس نے اس داڑھی والے کو قتل کیا تو دیت ہو گی۔‘‘ اور ابن مفلح کہتے ہیں : ((لأنہ أذھب المقصود أشبہ ما لو أذھب ضوء العین)) ’’کیونکہ داڑھی کا بالکل صاف کر دینا اس طرح اصل مقصود کو غائب کر دیتا ہے جیسا کہ آنکھ کی روشنائی اور بصارت کو ختم کر دیا جائے۔‘‘ جناب قیس بن سعد کی داڑھی نہیں تھی تو انصار کہنے لگے : ((نعم السیّد قیس ولکن لا لحیتہ فو اللّٰہ لو کانت اللحیۃ تشتری بالدراھم لاشترینا لہ لحیۃ لیکمل رجلا)) ’’قیس ہر اعتبار سے بہترین سردار ہے ، لیکن اس کی داڑھی نہیں ہے۔ اللہ کی قسم! اگر داڑھی دراہم سے بکتی ہوتی تو ہم اس کو خرید کر دیتے تاکہ وہ مکمل مرد بن جاتا۔‘‘ اور احنف بن قیس کے قبیلے بنو تمیم کے ایک شخص نے بھی کہا تھا : ((وددت أنا اشترینا للأحنف لحیۃ بعشرین ألفا)) ’’میرا جی چاہتا ہے کہ ہم احنف کے لیے بیس ہزار کی بھی داڑھی ملے تو خرید لیں۔‘‘ کیونکہ جس کی داڑھی نہ ہو ((یری عند العقلاء ناقصا۔)) ’’وہ عقل مندوں کے
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
6شکر و دعا:
8سبب تالیف
10اللحیۃ (داڑھی) کی تعریف
10لغوی تعریف:
10اصطلاحی تعریف:
12داڑھی کے فضائل
131۔داڑھی رکھنا فطرت الٰہی اور فطرت سلیمہ کی نشانی ہے:
132۔ داڑھی رکھنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی نشانی ہے:
153۔داڑھی رکھنا انبیائے کرام کی سنت ہے:
164۔داڑھی رکھنا سنت محمدیہ ہے:
175۔داڑھی رکھنا مومنوں کا راستہ ہے:
206۔داڑھی مرد کے لیے زینت و تکریم کا باعث ہے:
237۔داڑھی کو رکھنا اور معاف کرنا رجولیت وفحولیت ہے:
238۔داڑھی کے طبی فوائد:
25داڑھی کی فرضیت کے دلائل
38میرے مسلمان بھائیو!
52داڑھی کو معاف نہ کرنے کی قباحتیں
521: اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی:
552: داڑھی نہ رکھنا اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے:
573: داڑھی نہ رکھنا سیرت نبوی سے انحراف ہے:
604: داڑھی نہ رکھنا کافروں سے مشابہت اور اُن کا طریقہ ہے:
635: داڑھی نہ رکھنا عورتوں کی مشابہت ہے:
666: داڑھی نہ رکھنا اشرف المخلوقات کی توہین ہے:
687: داڑھی نہ رکھنا مثلہ کرنا ہے:
708: داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات:
75داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کی حقیقت
76استدلال کی حقیقت اور اس کا رد:
85خلاصہ و خاتمہ
Flag Counter