Maktaba Wahhabi

مومن کی زینت داڑھی

مؤلف: صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن و الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

سال شائع: 2011

عثمان بن عبداللہ بن ابی رافع فرماتے ہیں : (( أنہ رأی أبا سعید الخدری وجابر بن عبداللّٰہ بن عمرو سلمۃ بن الأکوع وأبا أسیّد البدری ورافع بن خدیج وأنس بن مالک یأخذون من الشوارب کاخذ الحلق و یعفون اللحی))[1] ’’انھوں نے (یعنی عثمان بن عبداللہ بن ابی رافع نے سات صحابہ کو دیکھا)ابو سعید خدری ، جابر بن عبداللہ ، عبداللہ بن عمر، سلمہ بن اکوع، ابو اسیّد البدری، رافع بن خدیج اورانس بن مالک، یہ مونچھیں کاٹتے تھے گویا کہ مونڈھنے کے مشابہ ہیں اور داڑھیوں کو معاف کرتے تھے۔‘‘ عثمان بن مظعون ، ابوذر غفاری اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی بھی داڑھیاں تھیں۔[2] الغرض داڑھی رکھنا فطرت الٰہی ، سیرت انبیاء اورسنت محمدی ہی نہیں بلکہ مومن صحابہ وتابعین اور تمام زمانے کے مسلمانوں کا طریقہ اور طرزِ عمل ہے جس پر تاریخ کے صفحات گواہ ہیں کہ سلف صالحین میں سے کسی نے بھی داڑھی مونڈھنے کو نقل نہیں کیا۔جیسا کہ امام ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ (مراتب الاجماع) میں لکھتے ہیں: ((واتفقوا ان حلق جمیع اللحیۃ مثلۃ لا تجوز۔)) ’’داڑھی منڈھوانا مثلہ کرنا ہے جس کے عدم جواز پر سب متفق ہیں۔‘‘ شیخ الاسلام ابن تیمیہ فرماتے ہیں: ((ویحرم حلق اللحیۃ للأحادیث الصحیحۃ ولم یبحہ احد۔)) ’’احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ داڑھی منڈھوانا حرام ہے جس کو کسی نے بھی
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
6شکر و دعا:
8سبب تالیف
10اللحیۃ (داڑھی) کی تعریف
10لغوی تعریف:
10اصطلاحی تعریف:
12داڑھی کے فضائل
131۔داڑھی رکھنا فطرت الٰہی اور فطرت سلیمہ کی نشانی ہے:
132۔ داڑھی رکھنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی نشانی ہے:
153۔داڑھی رکھنا انبیائے کرام کی سنت ہے:
164۔داڑھی رکھنا سنت محمدیہ ہے:
175۔داڑھی رکھنا مومنوں کا راستہ ہے:
206۔داڑھی مرد کے لیے زینت و تکریم کا باعث ہے:
237۔داڑھی کو رکھنا اور معاف کرنا رجولیت وفحولیت ہے:
238۔داڑھی کے طبی فوائد:
25داڑھی کی فرضیت کے دلائل
38میرے مسلمان بھائیو!
52داڑھی کو معاف نہ کرنے کی قباحتیں
521: اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی:
552: داڑھی نہ رکھنا اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے:
573: داڑھی نہ رکھنا سیرت نبوی سے انحراف ہے:
604: داڑھی نہ رکھنا کافروں سے مشابہت اور اُن کا طریقہ ہے:
635: داڑھی نہ رکھنا عورتوں کی مشابہت ہے:
666: داڑھی نہ رکھنا اشرف المخلوقات کی توہین ہے:
687: داڑھی نہ رکھنا مثلہ کرنا ہے:
708: داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات:
75داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کی حقیقت
76استدلال کی حقیقت اور اس کا رد:
85خلاصہ و خاتمہ
Flag Counter