Maktaba Wahhabi

134 - 177
اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بَخٍ! بَخٍ! بَخٍ۔ لَقَدْ سَأَلْتَ بِعَظِیْمٍ، لَقَدْ سَأَلْتَ بِعَظِیْمٍ۔ ثَلَاثًا۔ وَإِنَّہُ لَیَسِیْرُ عَلٰی مَنْ أَرَادَ اللّٰہُ بِہِ الْخَیْرَ، وَإِنَّہُ لَیَسِیْرٌ عَلٰی مَنْ أَرَادَ اللّٰہُ بِہِ الْخَیْرِ، وَإِنَّہُ لَیَسِیْرٌ عَلٰی مَنْ أَرَادَ اللّٰہُ بِہِ الْخَیْرِ۔ فَلَمْ یُحَدِّثْہُ بِشَيْئٍ إِلَّا قَالَہُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، یَعْنِيْ أَعَادَہُ عَلَیْہِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حِرْصًا لِکَیْمَا یُتْقِنُہُ عَنْہُ۔ ’’شاباش! شاباش! شاباش! یقینا تم نے بہت بڑی(چیز)کے متعلق سوال کیا ہے، یقینا تم نے بہت بڑی(چیز)کے متعلق سوال کیا ہے۔‘‘۔تین مرتبہ۔ بلاشک و شبہ یہ اس شخص کے لیے آسان ہے، جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ خیر کا ارادہ فرمائیں، بلاشک و شبہ یہ اس شخص کے لیے آسان ہے، جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ خیر کا ارادہ فرمائیں، بلاشک و شبہ یہ اس شخص کے لیے آسان ہے، جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ خیر کا ارادہ فرمائیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جو چیز بھی بتلائی، اسے ان کے لیے تین مرتبہ فرمایا۔ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین بار اس ارادے سے دہرایا، تاکہ وہ خوب اچھی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھ لیں۔ اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ، وَتُقِیْمُ الصَّلَاۃَ، وَتَعْبُدُ اللّٰہَ وَحْدَہُ، لَا تُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا، حَتَّی تَمُوْتَ وَأَنْتَ عَلٰی ذٰلِکَ۔‘‘ ’’تم اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن کے ساتھ ایمان لاؤ، نماز قائم کرو اور تنہا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، تم اس کے ساتھ کسی طرح کا شرک نہ کرو اور موت تک اسی پر کاربند رہو۔‘‘
Flag Counter