Maktaba Wahhabi

43 - 224
انہیں جہنم کی طرف لے جائے گا اور بہت ہی برا ہے وہ مقام جہاں وہ اتارے جائیں گے۔‘‘ طاغوت غیر اﷲکی بندگی کا پیشوا ہوتا ہے تو وہ قیامت کے دن نہ صرف یہ کہ اپنے گناہوں کا بوجھ اٹھائے گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اسے ان لوگوں کے گناہوں کا بوجھ بھی اٹھانا پڑے گا جنہیں اس نے غیر اﷲکی بندگی میں مبتلا کیا تھا۔ اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ﴿ وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّبِعُوْا سَبِیْلَنَا وَلَنَحْمِلْ خَطٰیٰکُمْ ط وَمَا ھُمْ بِحٰمِلِیْنَ مِنْ خَطٰیٰھُمْ مِّنْ شَیْئٍ ط اِنَّھُمْ لَکٰذِبُوْنَ o وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَعَ أَثْقَالِهِمْ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ ﴾ ’’ اور کہتے ہیں یہ کافر ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں کہ تم ہماری راہ کی پیروی کرو ہم تمہارے گناہوں کا بوجھ اٹھالیں گے حالانکہ وہ ان کے گناہوں کا بوجھ اٹھانے والے نہیں ہیں، وہ قطعاً جھوٹے ہیں اور البتہ ضرور اٹھائیں گے وہ اپنے بوجھ اور کچھ مزید بوجھ اپنے بوجھوں کے ساتھ اور ضرور باز پُرس ہو گی، ان سے قیامت کے دن اس جھوٹ کی جو وہ گھڑتے رہے ہیں۔‘‘ (العنکبوت:12…13)۔ سرغنہِ طواغیت ’’ شیطان‘‘ دنیا میں طواغیت بہت سی قسموں کے ہیں مگر ان سب کا سرغنہ شیطان ہے جس نے انسان کی تخلیق کے وقت سے اسے اﷲکی بندگی کی سیدھی راہ سے ہٹانے کا عہد کیا تھا اور انسانوں کی کثیر تعداد کو اس راہ سے ہٹا کر گمراہ کر دیا۔ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ:۔ ﴿ الَّذِينَ آمَنُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ
Flag Counter