Maktaba Wahhabi

7 - 465
جلد میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی سیرت طیبہ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ ٭رزق میں بے برکتی کی شکایتیں عام طور پر سننے میں آتی ہیں۔اس لئے اس جلد میں ایک خطبہ ’رزق میں برکت کے اسباب ‘ کے موضوع پر شامل کیا گیا ہے۔ ٭ معاشرے کی اصلاح کیسے ممکن ہے اور اس کیلئے کیا طریقۂ کار اختیار کیا جانا چاہئے ؟ اس اہم موضوع پر بھی ایک خطبہ شامل ہے۔ ٭ لعنت کا موجب بننے والے امور کونسے ہیں ؟ اور کن کن امور کی بناء پر اعمال صالحہ برباد ہوتے ہیں ؟ یہ دونوں موضوعات بھی اس جلد میں شامل ہیں۔ ٭ فرشتے کن لوگوں پر نازل ہوتے اور کن کیلئے دعا کرتے ہیں ؟ اس موضوع کو بھی اس جلد کے خطبات میں شامل کیا گیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں خطبات کے اس اہم اور مفید سلسلے کو جاری رکھوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے صحت وعافیت والی اور بابرکت زندگی نصیب کرے۔اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی توفیق دے۔ میں ان تمام حضرات کا شکر گزار ہوں جنھوں نے اس جلد کی تیاری وطباعت میں کسی بھی طرح سے مجھ سے تعاون کیا۔خصوصی طور پر جناب فلاح خالد المطیری رئیس لجنۃ القارۃ الہندیۃ حفظہ اللّٰهکا، اسی طرح برادرم جناب رانا طاہر محمود صاحب اور برادر عزیز جناب حافظ سمیع الرحمن صاحب کا بھی۔جزی اللّٰه خیرا کل من تعاون معی فی إعداد ہذا المجلد وطبعہ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میری اس چھوٹی سی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے میرے لئے، میرے والدین کیلئے، میرے اہل وعیال اور میرے بہن بھائیوں کیلئے صدقۂ جاریہ بنائے۔آمین وصلی اللّٰه وسلم علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ أجمعین حافظ محمد اسحاق زاہد(کویت ) تاریخ : 20 جمادی الثانیہ 1437 ھ ( 29 مارچ 2016 )
Flag Counter