Maktaba Wahhabi

30 - 612
جن میں یہ ضعیف احادیث موجود ہیں، کیونکہ متعلقہ مقامات پر حواشی کو دیکھتے ہی ان کا علم ہوجاتا ہے۔ (4) عزیزِ محترم حافظ شاہد محمود (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے خطبات میں مذکورہ احادیث و آثار کی مکمل تخریج کر دی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے اس علمی عمل کو ان کے میزانِ حسنات کا حصہ بنائے۔ (5) ان خطبات کی کمپوزنگ اور سیٹنگ وغیرہ میں ہمارے لختِ جگر عزیزی عدنان قمر سلمہٗ اللہ نے بھی کافی کدوکاوش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی اس علمی خدمت کو قبول فرمائے اور اسے خدمتِ دین کی مزید توفیق سے نوازے۔ اس سے قبل خطباتِ حرمین شریفین کی جلد اول (خطباتِ حرمِ مکہ مکرمہ ۱۴۲۲ھ) شائع ہوچکی ہے۔ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ وَ مِنْہُ الْقَبُوْل۔ اب ہم اسی سلسلے کی جلد دوم (خطباتِ حرم مدینہ منورہ ۱۴۲۲ھ) شائع کر رہے ہیں، جس کی طباعت و اشاعت کے سلسلے میں ہمارے ساتھ محترمہ ام منصور روبینہ فیاض شیخ اور ان کے شوہر، منطقہ شرقیہ سعودی عرب کی معروف سماجی شخصیت اور ہمارے محترم دوست جناب ابو منصور فیاض محمد اسلم شیخ (مینجنگ ڈائریکٹر الدوسری ہارڈویئر اینڈ جنرل سٹورز ۔ الخبر) نے تعاون کیا ہے۔ بَارَکَ اللّٰہُ فِيْ أَہْلِہِمَا وَمَالِہِمَا وَ عُمُرِہِمَا وَ أَعْمَالِہِمَا الصَّالِحَۃِ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان ’’خطباتِ حرمین شریفین‘‘ کو محترم خطبا و واعظین، معزز علما و طلبا اور تمام قارئینِ کرام کے لیے باعثِ استفادہ بنائے اور باقی جلدوں کی تکمیل و طباعت کی توفیق بھی عطا فرمائے ۔ آمین والسلام علیکم و رحمۃ اﷲ و برکاتہ ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین حُرر في: ۲۲/۲/۱۴۳۵ھ = ۲۵/۱۲/۲۰۱۳ء ترجمان سپریم کورٹ ۔الخبر وداعیہ متعاون بمراکز الدعوۃ والارشاد الدمام ، الراکہ ،الخبر ۔سعودی عرب
Flag Counter