Maktaba Wahhabi

57 - 181
میں سنہ ۶۲ ہجری میں فوت ہوئیں۔ ان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جمادی الثانیہ سنہ ۴ ہجری میں نکاح کیا تھا۔ س:۵۲… ابراہیم بن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کون تھیں ؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی بیٹیوں کی ماں کا نام کیا تھا؟ ج:۵۲… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیّدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام ماریہ قبطیہ تھا رضی اللہ عنہا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے بیٹے(القاسم اور عبداللہ)سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہم کے بطن سے تھے۔ س:۵۳… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات میں سے وہ کون اُمّ المؤمنین ہیں کہ جن کا لقب اُمّ المساکین تھا اور اُن کا یہ لقب کیوں پڑا تھا؟ ج:۵۳… اُمہات المؤمنین میں سے سیّدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کا لقب اُمّ المساکین تھا۔ اس نام سے وہ غریبوں اور مسکینوں سے ہمدردی و رحمدلی کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں۔ س:۵۴… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات میں سے وہ کون اُمّ المومنین تھیں کہ جن پر منافقوں نے فحش الزام لگایاتھا اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے وحی بھیج کر اُن کی برأت فرمائی تھی اور یہ برأت ساتوں آسمانوں کے اوپر سے دس آیات کی صورت میں نازل ہوئی کہ جنھیں قیامت تک پڑھا جائے گا۔ یہ آیتیں کون سی سورت میں ہیں ؟ ج:۵۴… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات میں سے اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ صدیقہ بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما پر منافقوں نے برائی کی تہمت دھری تھی۔ اور پھر اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے ساتوں آسمانوں کے اوپر سے دس آیات مبارکہ اُتار کر آپ رضی اللہ عنہا کی برأت کا اعلان فرمادیا۔ جب تک قرآن دنیا میں موجود ہے قیامت تک ان آیات کی تلاوت اہل ایمان کرتے رہیں گے۔ آئیے سورۃ النور میں درج ان دس آیات کا مطالعہ ہم بھی کرلیں۔ اللہ عزوجل فرماتے ہیں:
Flag Counter