تعارف کتاب کے آخر میں پیش کیا جارہا ہے… نے نبی خاتم الرسل محمد مصطفی و احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ کو سوالات و جوابات کے انداز میں جس جامع اُسلوب کے ساتھ عامۃ الناس اور طلاب علم کے لیے تیار کیا ہے اور پھر اُن کی اس جامع سیرت والی کتاب ’’الوفاء للنبی المصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم‘‘ کی عربی حلقے میں جو پذیرائی ہوئی ہے اس کا اندازہ آپ کتاب کے مطالعہ سے ہی لگا لیجیے گا۔ شیخ موصوف حفظہ اللہ نے بعض درج ذیل بڑے مصادرِ سیرت و شمائل نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر بھی اپنی کتاب کے آخر میں کیا ہے اور ان میں سے اس کتاب کی تیاری میں بعض سے مدد بھی لی ہے:۱۔ قرآن حکیم اور اس کی بعض مستند تفاسیر۲۔ صحیح البخاری للإمام محمد بن اسماعیل البخاری رحمہ اللّٰہ۳۔ صحیح الإمام مسلم بن الحجاج رحمہ اللّٰہ۴۔ کتب السنن الأربعہ۵۔ مسند الإمام احمد بن حنبل رحمہ اللّٰہ۶۔ السیرۃ النبویۃ لابن ہشام۷۔ الروض الأنف للسہیلی۸۔ البدایۃ والنہایۃ لابن کثیر۹۔ السیرۃ النبویۃ في ضوء المصادر الأصلیۃ للدکتور مہدی رزق اللّٰہ أحمد۱۰۔ الرحیق المختوم لفضیلۃ الشیخ صفی الرحمن المبارکفوري رحمہ اللّٰہ۱۱۔ فقہ السیرۃ لمحمد الغزالی رحمہ اللّٰہ۱۲۔ سیرۃ الرسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم محمد عزت دروزہ رحمہ اللہ کی۱۳۔ دکتور اکرم ضیاء العمری کی السیرۃ النبویۃ الصحیحۃ